Wednesday, 21 October 2015

5 mysterious and incredible places in Pakistan.

کیاآپ جانتے ہیں کہ ایسے ہی کچھ مقامات پاکستان میں بھی ہیں جن کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں مشہور ہیں۔کچھ جگہوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں پریاں رہتی ہیں تو کسی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں روحیں راج کرتی ہیں،آئیے آپ کو چند ایسے مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1.کوہ چلتنChiltan Mountain
کوئٹہ کے قریب واقع اس پہاڑی سلسلے کو ’چیل تن‘کہاجاتا ہے یعنی ’چالیس جسم‘۔اس جگہ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں ان چالیس بچوں کی روحیں بھٹکتی ہیں جن کے والدین نے انہیں وہ تنہا مرنے کے لئے چھوڑ دیا تھا۔
2.مکلی کا قبرستان Makli Graveyard
صوبہ سند ھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب واقع یہ قبرستان اپنے اندر کئی داستانیں چھپائے ہوئے ہے۔یہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے جہاں قبریں منزلوں میں بنائی گئی ہیں۔تیرھویں صدی کے اس قبرستان میں ایک لاکھ سے زائد قبریں ہیں اور دفن ہونے والے لوگوں میں علاقے کے سردار،نیک لوگ اور حکمران شامل ہیں لیکن اب یہاں کسی کو دفن نہیں کیا جاتا۔
3.شہرروغنRoghan City
بلوچستان میں واقع اس شہر کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں جن یا بدروحیں موجود ہیں۔کہاجاتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں یہاں ایک بدی الجمال نامی شہزادی رہا کرتی تھی لیکن اس پر جنات کا سایہ تھا۔کئی شہزادوں نے اسے ان جنات سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن تمام ناکام ہوئے اور پھر ایک دن شہزادے سیف الملوک نے اسے ان جنات کے چنگل سے چھڑایالیکن اب مشہور ہے کہ یہ جن اب اس علاقے کی پہاڑیوں،غاروں اورندیوں پر حکومت کرتے ہیں اور یہاں آنے والے لوگوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔
4.موہاتا پیلس Mohata Palace
کراچی میں واقع اس شہر کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں برطانوی دور سے مافوق الفطرت اشیاءکا قبضہ ہے۔ یہ پیلس 1927ءمیں بنایا گیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ یہاں بہت عجیب حرکتیں دیکھنے کو ملتی ہیں،کبھی پیلس کی روشنیاں خودبخود مدھم اور تیز ہوجاتی ہیں اور کبھی غیر مانوس سی آوازیں آنے لگتی ہیں۔
5. موہنجودڑMohanjo Daro
دوہزار سال پرانایہ شہر اپنے اندر کئی راز سمیٹے ہوئے ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق یہ شہر تھرمل نیوکلئیردھماکے کی وجہ سے تباہ ہوااورسائنسدان اس بات پر حیران ہیں کہ دوہزار سال قبل کس طرح اس علاقے کے لوگوں کو ایٹمی دھماکے کا علم تھا تاہم ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

No comments:

Post a Comment