بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے نواحی گاؤں مٹھڑی جو نواب محمد اسلم رئیسانی کا آبائی گاؤں ہے اپنے اندر بلوچ روایات کا ایک عظیم ترین خزانہ سموئے ہوئے ہے مٹھڑی میں رئیسانی بلوچ اقوام کے علاوہ سید اور دیگر جاموٹ اقوام بھی آباد ہیں سبی شہر سے تیس 30 منٹ کی مسافت پر واقع اس چھوٹے سے علاقے میں تمام اقوام ملنساری اور مساوات کی بناء پر متحد ہوکر رہتی ہیں اس علاقے کے یوں تو کافی مقامات جن میں نوابی قلعے اور پرانے طرز کی گلیاں اپنی طرف متوجہ کرنے کا ایک خاص ذریعہ ہیں وہیں مٹھڑی کا قدیم قبرستان بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس قبرستان میں ولی اللہ تعالیٰ حضرت پیر عزت شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مزار انکی صوفیانہ خدمات کا عکاس ہے پیر عزت شاہ رحمتہ الله عليه کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں اقوامِ رئیسانی کے نواب، سردار اور تمنداروں کے عظیم الشان مقبرے انکے درخشاں ماضی کی کہانیاں بیان کرتے نظر آتے ہیں جنہوں نے اپنے ادوار میں بلخصوص اقوامِ رئیسانی اور بالعموم بلوچ قوم کی بقاء کے لیے کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں اب ہماری بے حسی اور عدم توجہی کا شکار ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے قومی ورثے کی حفاظت کرنے کی کوشش کریں
No comments:
Post a Comment